لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے تحصیل کروڑ کا دورہ کیا۔انہوں نے دریائی کٹاو سے بیٹ راکھوں کومحفوظ کرنے کے لیے سٹڈبندکے تعمیراتی کامعائنہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نور محمدایس ڈی او انہارصفدرحسین ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علاقہ مکینوں کو دریائی کٹاوسے محفوظ رکھنے کے لیے 20کروڑ روپے کی لاگت سے سٹڈبندبنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 6حفاظتی بندمکمل ہوچکے ہیں باقی پرتیزی سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاںہیںدریائی کٹاؤ سے متاثر مکینوں کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے اور انہیں تنہانہیں چھوڑا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ سٹڈ بندکی تعمیر میں اعلی کوالٹی کے تعمیراتی میٹریل کا استعمال یقینی بنایاجائے اور کام کی رفتارکو تیز کیاجائے ۔اس موقع پرعلاقہ مکینوں نے حکومت پنجاب کاشکریہ اداکیا۔