ملتان (لیہ ٹی وی) کمشنر مریم خان نے پی ایچ اے کو شہر اولیاء کے اہم چوکوں، سڑکوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا ٹاسک دے دیا۔ انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ ملتان کے اہم چوکوں پر لائٹس لگا کر ان کو خوبصورت بنایا جائے۔ شہر بھر کے اہم مقامات پر اسمائے حسنی لگانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ کمشنر نے گرین بیلٹس کے ساتھ ثقافتی مجسمے رکھنے اور فلائی اوورز کو پینٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف نے شرکت کی، جنہوں نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔