ملتان (لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر مریم خان نے کی، جبکہ آر پی او سہیل چوہدری، ڈی سی محمد علی بخاری، سی پی او صادق ڈوگر، اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے سپیشل سیکرٹری سرفراز احمد، بی زیڈ یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال، محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے وی سی محمد اشتیاق رجوانہ، اور دیگر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز بھی شریک ہوئے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ایچ ای ڈی ڈاکٹر نوید نے بھی اجلاس میں حصہ لیا۔ اجلاس میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کے مزید موثر نفاذ کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔