ملتان (لیہ ٹی وی) کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کے ہمراہ ایدھی ہومز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایدھی ہومز میں لاوارث افراد کے لیے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
کمشنر نے ڈاکٹرز اور سائیکالوجسٹس کی ایدھی ہومز میں موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا اور بچوں کے قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاوارث بچوں کی کفیل بن کر ان کی تعلیم و تربیت کے لیے اقدامات کرے گی تاکہ انہیں معاشرے کا فعال رکن بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلے میں فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔