لیہ: ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ فتح پور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش الطاف حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی، اور اس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سب انسپکٹر عامر اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او حسین علی سید نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشی کے مکمل خاتمے تک یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔