لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک ماہ رواں کے دوران ضلع بھر میں سرکاری واجبات کی وصولی اور ریونیو ریکارڈ کی پڑتال کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔
پروگرام کے مطابق اے ڈی سی آر 10 جنوری کو یوسی لوہانچ تھل جنڈی، 11 جنوری کو یوسی 280 ٹی ڈی اے، 17 جنوری کو یوسی موج گڑھ، 18 جنوری کو یوسی رفیق آباد، 24 جنوری کو یوسی 452 ٹی ڈی اے، اور 25 جنوری کو اراضی ریکارڈ سنٹر کروڑ و چوبارہ کا دورہ کریں گے۔ یہ دورے سرکاری واجبات کی جلد وصولی اور ریونیو معاملات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔