لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل کے حل کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے جا رہے ہیں اور حل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہریوں کی داد رسی کو یقینی بنائیں، انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگوائیں اور ان کے مسائل کو خوش اخلاقی سے فوری طور پر حل کریں۔