لیہ (لیہ ٹی وی)ڈی پی او محمد علی وسیم کی مجرمانہ عناصر کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔ تھانہ پیر جگی پولیس نے درجنوں مقدمات میں ملوث نقب زن گینگ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں صفدر، قیصر اقبال، اور عابد حسین شامل ہیں۔ ایس ایچ او حسن سلطان کی زیر قیادت پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ مال اصل مدعیان کے حوالے کیا جائے گا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او حسن سلطان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کو جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ جرائم کا قلع قمع کرکے عوام کو تحفظ کا احساس دلانا لیہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔