لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تحریک انصاف کے سابق ایم این اے عبدالمجید خان نیازی اور موجودہ ایم این اے عنبر مجید خان نیازی کے صاحبزادے عبدالرحیم خان نیازی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ عبدالرحیم نیازی کے خلاف ملک یاسین سوہیہ کی مدعیت میں الواحد گرین ٹاؤن کے دفتر میں مسلح ہو کر توڑ پھوڑ کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد وہ کروڑ لعل عیسن پولیس کو مطلوب تھے۔ ایس ایچ او عابد حسین کے مطابق، عبدالرحیم نیازی کو آج عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش کو میرٹ پر مکمل کیا جائے گا۔