لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ تھانہ چوک اعظم پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چور ملزمان سہیل اور شفیق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ عرصہ قبل علاقہ تھانہ چوک اعظم میں چوری کی واردات کی تھی۔ ان کے قبضے سے سوا تولہ طلائی زیورات، موبائل فون، اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ یہ کارروائی اے ایس آئی جاوید ملنگی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی۔ ایس ایچ او عرفان افتخار کا کہنا ہے کہ عوام کے قیمتی مال و متاع سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں معلومات فراہم کر کے معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔