لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) جنگلات ڈاکٹر فصل الرحمان نے بتایا کہ پنجاب ٹرانزٹ رولز 2013 کے تحت چوک سرور شہید ٹول پلازہ پر فاریسٹ چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس چیک پوسٹ پر لکڑی اور ایندھن کی ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو قوانین کے مطابق چیک کیا جاتا ہے۔ ڈی ایف او کے مطابق، رواں ماہ اب تک 48 ٹرکوں کا معائنہ کیا گیا، خلاف ورزی پر 1 لاکھ 47 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جو سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا ہے۔ ڈاکٹر فصل الرحمان نے چیک پوسٹ کا دورہ کرتے ہوئے ملازمین کی حاضری اور موجودگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رینج فاریسٹ افسر امجد ندیم رونگھہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔