لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چوبارہ میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کی موجودگی، ڈیوائسز کی فعالیت، اور خواتین کو رقم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور واش رومز کی صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی چیک کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انچارج سنٹر کو ہدایت دی کہ سنٹر میں آنے والی خواتین کے ساتھ عزت و تکریم سے پیش آئیں اور شفافیت کے ساتھ رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔