لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے غیرت کے نام پر حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے ملزم خالد حسین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سب انسپکٹر محمد ہشام کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، ملزم خالد حسین نے اپنی حاملہ بیوی شازیہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا اور جرم چھپانے کے لیے نعش کو دریا میں بہا دیا۔ ایس ایچ او ہارون رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور عدالت سے اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس قسم کے واقعات میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔