لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت انوائرمینٹ امپرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ارشد چغتائی، ممبر کمیٹی پروفیسر سلیم ناصر سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانچ کنکریٹ بنانے والے یونٹس کی منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنا ہر شہری کی انفرادی ذمہ داری ہے اور اسے قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرنا چاہیے۔مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ کنکریٹ یونٹس حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔