لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈی پی او محمد علی وسیم باکسر محمد علی کی کامیابی کےلئے دعا گو اور نیک خواہشات کا اظہار،ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا ہے کہ پر امید ہوں کہ محمد علی ٹائٹل جیت کر عالمی سطح پروطن عزیز اور ضلع لیہ کا نام روشن کرے گا،محمد علی کی جیت قوم کےلئے خصوصاً لیہ کے باسیوں کےلئے فخر کا لمحہ ہو گا، نوجوان باکسر محمد علی کی محنت ،جذبہ اور عزم قابل تعریف ہے ،سر زمین لیہ کےباکسر محمد علی ڈبلیو بی سی ،ایشیا ویلٹر ویٹ کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں ،فخر لیہ ،ہونہار باکسرنے راؤنڈ کے مقابلوں میں شاندار فتح حاصل کی ،نائٹ آف چمپئن میں محمد علی کا مقابلہ انڈین سکھ باکسر اندر باسی سے ہو گا،ایشین چمپئن کےلئے فائنل فائٹ پاکستان کے وقت کے مطابق 05 اکتوبر بوقت 02 بجے رات ،مانچسٹر (انگلینڈ) میں ہو گی،ڈبلیو بی سی کے مقابلے ایشین باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہو رہے ہیں ۔ باکسر محمد علی دنیا کے پہلے باکسر ہیں جو شوگر کے مریض ہونے کے باوجود بھی باکسنگ مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں

