لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے ڈی سی آفس میں عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر احکامات صادر کئے۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ ڈی سی آفس اور دیگر سرکاری دفاتر میں عوام کے مسائل سنے جا رہے ہیں اور ان کے حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی فوری شنوائی اور انصاف کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی سے استفادہ کریں۔

