لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کا
جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے ہاٹ سپاٹ کا باقاعدہ معائنہ اور لاروے کی تلفی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نرسریوں، ٹائر شاپ، کباڑ خانوں اور قبرستانوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ ڈینگی لاروے کی افزائش نہ ہو سکے۔

