لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی ) یونیورسٹی آف لیہ میں پالتو جانوروں کا منفرد Pet شو منعقد کیا گیا، جس میں اعلی نسل کے جانور اور رنگ برنگے پرندے شہریوں اور طلبا و طالبات کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ یونیورسٹی آف لیہ میں رنگا رنگ Pet شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبا و طالبات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شو میں اعلی نسل کی بکریاں، پالتو کتے، طوطے، چڑیاں اور دیگر نایاب جانور نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔نمائش میں خاص توجہ کا مرکز ناچی نسل کی بکریاں رہیں، جنہیں دیکھ کر طلبہ نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر نے Pet شو کا وزٹ کیا اور طلبا کی کوششوں کو سراہا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ نے بھی جانوروں کی اعلی نسل اور صحت کے معیار کو سراہا،کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بزدار نے بھی مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا۔ نمائش کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد طلبا و طالبات کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور اُنہیں عملی سرگرمیوں کا حصہ بنانا ہے۔

