layyah
اتوار, دسمبر 14, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا اچانک دورہ، ایمرجنسی، ڈائیلاسز یونٹ اور صحت کارڈ سینٹر کا معائنہ، مریضوں سے سہولیات بارے دریافت—صفائی، پارکنگ شیڈ اور ریویمپنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 10, 2025
in صحت و غذا, لیہ
0
ای پی اے لیہ کا آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن؛ بھٹہ مسمار، سروس اسٹیشنز اور ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی چیکنگ، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر ایک بھٹہ مسمار، 3 سروس اسٹیشنز میں واٹر ری سائیکلنگ سسٹم یقینی، 20 سے زائد مقامات پر ڈینگی سرویلنس—اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد چغتائی

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے لیہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ کمشنر ڈی جی خان اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض اور ایم ایس ڈاکٹر غلام محی الدین اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری نے ایمرجنسی وارڈ، صحت کارڈ سینٹر اور ڈائیلاسز یونٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہیل چیئر پر آئے مریض سے خیریت دریافت کی اور سہولیات بارے استفسار کیا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے شہری سے پوچھا کہ آپ کو ہسپتال سے مفت دوائیں ملی ہیں، جس پر شہری نے کہا کہ جی مجھے ادویات ملی ہیں۔ کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے ریویمپنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے اور پارکنگ شیڈ سمیت دیگر تعمیر و مرمت، تزئین و آرائش اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔ کمشنر ڈی جی خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی مجموعی صورت حال تسلی بخش ہے۔ ہسپتال میں تمام ضروری ادویات دستیاب ہیں اور مریضوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن صحت مند پنجاب کے تحت علاج معالجے کی بہترین سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے ڈویژن بھر میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء کمشنر ڈی جی خان نے ماڈل ریڑھی بازار لیہ کا بھی دورہ کیا اور پھلوں، سبزیوں کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں کمشنر ڈی جی خان نے اراضی ریکارڈ سنٹر لیہ کا بھی دورہ اور مختلف کاؤنٹرز پر سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ کمشنر ڈی جی خان نے اراضی ریکارڈ سنٹر سے رجوع کرنے والی خاتون سے مسئلہ دریافت کیا اور سروس بارے استفسار کیا۔

Previous Post

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایات پر پارکس اور تفریحی مقامات کی بحالی تیز؛ شجرکاری، آبیاری اور مرمت کا آغاز،گراسی پلاٹس میں پانی، پودوں کی آبیاری، جھولوں اور گیٹس کی مرمت کا حکم—عوام کیلئے بینچز اور اوپن ایئر لائبریریز کا قیام بھی زیر عمل

Next Post

سی ایم انیشیٹوز عوام کی فلاح کے لیے ہیں، تمام محکمے KPIs کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں: کمشنر ڈی جی خان، لیہ میں افسران کے اجلاس کی صدارت؛ بیوٹیفیکیشن سکیمیں فروری تک مکمل کرنے، مین ہول کور فوری تبدیل کرنے اور ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کی درخواستوں پر فوری فیصلوں کی ہدایات

Next Post
ای پی اے لیہ کا آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن؛ بھٹہ مسمار، سروس اسٹیشنز اور ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی چیکنگ، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر ایک بھٹہ مسمار، 3 سروس اسٹیشنز میں واٹر ری سائیکلنگ سسٹم یقینی، 20 سے زائد مقامات پر ڈینگی سرویلنس—اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد چغتائی

سی ایم انیشیٹوز عوام کی فلاح کے لیے ہیں، تمام محکمے KPIs کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں: کمشنر ڈی جی خان، لیہ میں افسران کے اجلاس کی صدارت؛ بیوٹیفیکیشن سکیمیں فروری تک مکمل کرنے، مین ہول کور فوری تبدیل کرنے اور ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کی درخواستوں پر فوری فیصلوں کی ہدایات

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024