لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر کی ہدایت پر پارکوں تفریحی مقامات اور گرین بیلٹس کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹیوں کی طرف سے پانی کے ٹیوب ویل چلا کر گراسی پلاٹوں میں پانی لگایا گیا جبکہ نئے پودوں کی شجر کاری اور آبیاری کے لیے بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر کے تمام پارکوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ عوام ان سہولیات سے مستفید ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ پارکوں میں لگائے جانے والے پودوں کی مکمل آبیاری کی جائے اور گراسی پلاٹ کو گرین رکھنے کے لیے بروقت پانی دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پارکوں کے جھولے دیواریں اور گیٹ ہر حال میں مرمت کر لیے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی یا غفلت نہ برتی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پارکوں میں عوام کے بیٹھنے کے لیے مناسب بینچوں کا بندوبست کیا جائے اور اوپن ایر پبلک لائبریریز کے رجحان کو مزید تیز کیا جائے۔

