لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ماڈل ریڑھی بازار سے عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے اس سلسلہ میں ماڈل ریڑھی بازار لیہ کا دورہ کیا اور صفائی، پھلوں کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ماڈل ریڑھی بازار میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ عوام کو مقررہ قیمتوں پر معیاری پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

