لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں آلودگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کے ہدایات پر ای پی اے لیہ کی ٹیم زیرِ نگرانی محمد ارشد چغتائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات لیہ کی ضلع بھر میں آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کارروائی کے دوران متعدد بھٹہ جات کا معائنہ کیا گیا اور ایک بھٹہ کی زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر غیر قانونی اینٹوں کی بھرائی کو مسمار کیا گیا۔ 3 سروس اسٹیشنز کا معائنہ کرکے واٹر ری سائیکلنگ سسٹم کی تنصیبات کو یقینی بنایا گیا جبکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے 20 سے زائد مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ اس دوران 4 رسٹورینٹس میں سکشن ہڈز کی تنصیبات کو یقینی بنایا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی نے بتایا کہ ڈائرکٹر جنرل ماحولیات عمران حامد کے احکامات کی روشنی میں اس سلسلہ میں ضلع بھر میں مزید کاروائیاں روانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔

