layyah
جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

بھارتی موبائل فونز اور مصنوعات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 24, 2025
in پاکستان, سائنس اور ٹیکنالوجی
0
بھارتی موبائل فونز اور مصنوعات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ

layyahtv

اسلام آباد (لیہ ٹی وی) بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک مصنوعات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بھارتی آئی فونز اور متعلقہ آلات کو پاکستانی صارفین کے لیے سنجیدہ نوعیت کے سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے۔
ایک مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی مصنوعات کے ذریعے پاکستان کے حساس انفارمیشن انفراسٹریکچر میں مداخلت اور مانیٹرنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی مینوفیکچرنگ کی پروڈکٹس میں میلویئر اور سپائی وئیر جیسے خطرناک وائرس موجود ہو سکتے ہیں، جن کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی مصنوعات کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں چھیڑچھاڑ کرکے پاکستانی صارفین کی نگرانی اور ان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ فیک ویب سائٹس اور فشنگ ای میلز کے ذریعے اہم معلومات حاصل کرنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔
مراسلے میں عوام کو ایپل کی مصنوعات صرف تصدیق شدہ ری سیلرز سے خریدنے، ڈیوائسز کی سیل چیک کرنے، اور آئی فون آپریٹنگ سسٹم کو اپڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کمیونکیشن، مضبوط پاسورڈز، اور اینٹی وائرس ایپلی کیشنز کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ بھارتی مصنوعات کے ذریعے سائبر حملوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور حساس ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Tags: inter national newsiphon newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan newssayber crime news
Previous Post

لیہ میں آکسفورڈ پریس پبلیکشنز کی جانب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

Next Post

صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا

Next Post
صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا

صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026
لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

ستمبر 18, 2026
فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

ستمبر 17, 2026
کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

ستمبر 16, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024