لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور عوامی خدمت کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر انفرادی توجہ دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو شکایات کے فوری ازالے اور مسائل کے حل کے لیے کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات میرٹ پر حل کرتے ہوئے فوری اقدامات یقینی بنائیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔






