لیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایم ایس) و منیجنگ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب ایجنسی لیہ شبیر احمد ڈوگر نے سُتھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں تحصیل چوبارہ کا دورہ کیا،
جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اے ڈی سی نے صفائی کے نظام، فیلڈ آپریشنز اور عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔شبیر احمد ڈوگر نے گرین بیلٹس کی صفائی اور آبیاری کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فیلڈ عملے کی حاضری، صفائی کے مقررہ شیڈول اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔





