لیہ: ہیڈ کانسٹیبل عبد الستار شہید اور پولیس رضاکار عبد الغفار شہید کی 39ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔














دونوں شہداء نے 31 اکتوبر 1987ء کو فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔برسی کے موقع پر ڈی ایس پی چوبارہ محمد کلیم کی قیادت میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کی قبروں پر سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ڈی ایس پی محمد کلیم نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور محکمہ پولیس کی جانب سے تحائف پیش کیے۔ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔







