محکمہ ڈاک جہاں عوام کو مواصلات کی جدید سہولیات مہیا کر رہا ہے وہاں یادگاری ٹکٹوں کے اجراء سے ملکی تاریخ کو محفوظ بھی کر رہا ہے جو ایک بڑی قومی خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ظہیر اللہ خان خٹک نے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے حوالے سے ملتان جی پی او میں منعقدہ اہم یادگاری ٹکٹوں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل رائے سیف اللہ، چیف پوسٹ ماسٹر ملتان عارف خان نیازی، ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ، ریجنل ڈائریکٹر اے پی پی جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ تاریخی روایات کا امین ہے اور آج بھی ملک کا انتہائی اہم ادارہ ہے۔ پاکستان پوسٹ کی جانب سے پاکستان کے اہم مواقع پر جاری کردہ ٹکٹس بڑی اہمیت کی حامل ہیں جو اپنے اندر تحریک پاکستان کی تاریخ کو سموئے ہوے ہیں۔ اس موقع پر منیجر ایکسپریس پوسٹ محمد اسحاق بلوچ، شاہد یوسف سینئر پوسٹ ماسٹر، عبدالرؤف خان سینئر پوسٹ ماسٹر، ریحان ابراہیم اکاونٹس آفیسر، طیب احسان، دین محمد جوئیہ، عامر عباس، مطیع اللہ خان، علی حسین بلوچ، فرخ فرید، محمد ریاض، محمد مظہر، علی زاکر، عنبرین اکرام، عبدالرحمان، علی، حنیف قیصر، محمد فیاض ودیگر سٹاف کے ہمراہ پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب نے پاکستان کی 77ویں جشن آزادی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی.