لیہ۔ 77ویں یوم آزادی کا سورج تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ضلع لیہ کی دھرتی پر بھی طلوع ہو گیا
لیہ۔ ڈی سی کمپلیکس میں رنگا رنگ مرکزی تقریب، سبز ہلالی پرچم، جھنڈیوں کی بہار
لیہ۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں ٹھیک 8 بجے سائرن بجایا گیا
لیہ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے سبز ہلالی پرچم سربلند کیا
لیہ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمن بھی اس موقع پر موجود
لیہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان بھی موجود
لیہ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار حیدری ، سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی بھی تقریب میں شریک
لیہ۔ ضلعی افسران، میڈیا نمائندگان بھی پرچم کشائی کی تقریب میں موجود
لیہ۔ پنجاب پولیس کے دستے کی قومی پرچم کو سلامی اور شاندار پریڈ کا مظاہرہ
لیہ۔ ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او، اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر فضاء میں غبارے آزاد کئے
لیہ۔ جشن آزادی ہمیں وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار
لیہ۔ ہم اس آزاد وطن کے لئے اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے ۔ ڈی سی لیہ
لیہ۔ یوم آزادی بھرپور ملی جذبے کے پرامن اظہار کا دن ہے۔ ڈی سی لیہ
لیہ۔ پوری قوم اس دھرتی کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے کا عزم کرتی ہے۔ ڈی پی او اسد الرحمن
لیہ۔ دنیا جان لے کہ کوئی طاقت اس مملکت خداداد کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ ڈی پی او
لیہ۔ قائد اعظم کے پیغام ایمان اتحاد اور تنظیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈی پی او اسد الرحمن