ملتان : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیوں اور طویل جدو جہد کے بعد وطن عزیز حاصل کیا نوجوان نسل کو اپنے بڑوں کی قربانیوں سے روشناس کرانے کیلئے یوم ازادی بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے اس یوم ازادی پر شہر بھر کو بھرپور انداز میں سجاوٹ کر کے میلے کا سماں باندھا ہے تاکہ نئی نسل کو اس عظیم دن کی افادیت سے اگاہ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کی خدمت مرکز متی تل میں یوم ازادی تقاریب کے سلسلے میں جشن ازادی کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان چارج کی خدمت مرکز محمد وقاص اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تقریب سے قبل ای خدمت مرکز کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ بحیثیت قوم ہم اس یوم ازادی پر اپنے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کا عزم کریں اور اس ملک کو آگے لیکر بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے یوم ازادی کو یادگار بنانے کے لیے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا ہے اس حوالے سے شہر بھر کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے جبکہ سرکاری طور پر تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اس یوم آزادی کی خوشیوں میں شامل کیا جارہا ہے۔