لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل فرداً فرداً سنے۔ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کو براہ راست انتظامیہ تک رسائی دینا ہے تاکہ مسائل بغیر کسی تاخیر کے حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور اس سلسلے میں ملاقاتوں کا سلسلہ مستقل جاری رہے گا۔

