لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ میں ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ای پی اے لیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ارشد چغتائی کی نگرانی میں لیہ اور کروڑ کے مختلف علاقوں میں بھٹہ جات، سروس اسٹیشنز اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران چار بھٹہ جات میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر غیر قانونی اینٹوں کی بھرائی مسمار کر دی گئی جبکہ تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک بھٹہ موقع پر سیل کر دیا گیا۔ تین سروس اسٹیشنز کا معائنہ کرکے واٹر ری سائیکلنگ سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی گئی۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے بیس سے زائد مقامات کا جائزہ لیا گیا جہاں ممکنہ افزائش کے خطرات چیک کیے گئے۔ ایک ریسٹورنٹ میں سکشن ہڈز کی عدم تنصیب پر نوٹس جاری کیا گیا۔اے ڈی ماحولیات محمد ارشد چغتائی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے تدارک اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

