لیہ،11 دسمبر 2025(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر لیہ سٹی کے پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کا کام تیزی سے جاری ہے۔سی او میونسپل کمیٹی شبانہ رشید نے بتایا کہ پارکوں میں گھاس کی تراش خراش، پودوں کی آبیاری، واک ویز کی صفائی اور سڑک کنارے درختوں کی خوبصورت شیپنگ کی جا رہی ہے، جبکہ پارکوں میں نصب لائٹس بھی بحال کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقصد عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

