لیہ،11 دسمبر 2025(نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ میں شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب پیرول اینڈ پروبیشن سروس کی ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر رافعہ یاسین، ڈسٹرکٹ فورسٹ آفیسر، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس طارق جاوید اور لوکل گورنمنٹ کے زیرِ اہتمام سینٹرل پارک میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔رافعہ یاسین نے کہا کہ پودے زمین کا زیور ہیں، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ شجرکاری وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں پروبیشن پر موجود افراد نے بھی بھرپور شرکت کی جو انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔

