لیہ،11 دسمبر 2025(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، ندیم ارشد، لائیو سٹاک، ایگریکلچر اور پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں مؤثر چیکنگ نہ ہونے سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں، بلاوجہ جرمانے نہ کریں مگر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے دکانیں سیل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور سزا و جزا کی پالیسی پر سختی سے عمل ہو گا۔
