لیہ،11 دسمبر 2025(نمائندہ لیہ ٹی وی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی نگرانی میں ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران ہزار لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا جبکہ دودھ کے سیمپلز فیل ہونے پر دو فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔کارروائی میں دودھ بردار گاڑیوں، دو ملک شاپس اور ایک کھویا یونٹ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ عوام کو ہدایت کی گئی کہ خوراک سے متعلق شکایات ہیلپ لائن **1223** پر درج کرائیں۔
