layyah
اتوار, دسمبر 14, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں سبسڈی پر زرعی مشینری کی قرعہ اندازی، 325 کاشتکار خوش نصیب قرار،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایگری کلچرل فارم میکنائزیشن پروگرام کے تحت 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے جدید زرعی آلات کی فراہمی—کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 11, 2025
in زراعت, لیہ
0
لیہ میں سبسڈی پر زرعی مشینری کی قرعہ اندازی، 325 کاشتکار خوش نصیب قرار،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایگری کلچرل فارم میکنائزیشن پروگرام کے تحت 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے جدید زرعی آلات کی فراہمی—کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی

لیہ،11 دسمبر 2025(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شعبہ زراعت کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ زراعت (فیلڈونگ) کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال لیہ میں سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی قرعہ اندازی کیلئے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی تحصیلدار ذیشان نسیم تھے۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت شیخ محمد طلحہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرانجینئرنگ شیخ شعیب ظہیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرانجینئرنگ ڈاکٹر انجینئرغلام مرتضی بھٹی موجودتھے۔ ضلع لیہ میں کل 441 کاشتکاروں نے درخواستیں جمع کروائیں میرٹ وشفاف سکروٹنی کے بعد 393 درخواستوں پر قرعہ اندازی کی گئی جس میں ضلع کے7 مراکز سے 325 کامیاب کاشتکاروں کا اعلان کیا گیا جنہیں مرحلہ وار سالانہ بجٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے آلات فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مقررین نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ و زیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ایگری کلچرل فارم میکنائزیشن پراجیکٹ ایک انقلابی منصوبہ ہے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرکاشتکاروں کوسبسڈی پر زرعی مشینری و آلات کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب زرعی معیشت کی ترقی کے لئے انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبوں اور فصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ مشینی کاشت سے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔ منصوبہ کے تحت حکومت پنجاب انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ حکومت پنجاب مشینی کاشت پروگرام کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے 38 قسم کے زرعی آلات و مشینوں کی خریداری کیلئے 60 فیصد تک سبسڈی فراہم کر رہی ہے جس میں ایک کاشتکار کو گروپ ون میں زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپے جبکہ گروپ ٹو میں دس لاکھ تک سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ زرعی آلات جن میں روٹاویٹر، ڈسکس ہیرو، آلو پلانٹر، بوم سپرئیر، پاور ٹلر بمع آلات، سائلج ہارویسٹر و دیگر کی قرعہ اندازی کی گئی۔تقریب میں کاشتکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

Tags: Agriculture news in pakistan
Previous Post

لیہ میں ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ایک ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، دو مقدمات درج، ملک شاپ پر 50 ہزار روپے جرمانہ

Next Post

لیہ میں یوم قائد و کرسمس انتظامات کا جائزہ اجلاس، کرسمس بازار 22 دسمبر سے فعال،ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایات—تینوں تحصیلوں میں سکیورٹی، سہولیات اور تقریبات کے بہترین انتظامات کا حکم، مسیحی برادری کیلئے خصوصی اقدامات

Next Post
لیہ میں سبسڈی پر زرعی مشینری کی قرعہ اندازی، 325 کاشتکار خوش نصیب قرار،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایگری کلچرل فارم میکنائزیشن پروگرام کے تحت 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے جدید زرعی آلات کی فراہمی—کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی

لیہ میں یوم قائد و کرسمس انتظامات کا جائزہ اجلاس، کرسمس بازار 22 دسمبر سے فعال،ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایات—تینوں تحصیلوں میں سکیورٹی، سہولیات اور تقریبات کے بہترین انتظامات کا حکم، مسیحی برادری کیلئے خصوصی اقدامات

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024