لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) چٹان کی اونچی کی اونچی اڑان۔ مخالف ٹیم چٹان فٹبال کلب سے ٹکرانے کے بعد لڑکھڑا گئی۔ تیسرے آل ڈسٹرکٹ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شاندار فتح۔ تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ویرا سٹیڈیم میں تیسرے آل ڈسٹرکٹ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ضلع لیہ کے پائنیر فٹبال کلب چٹان کلب نے شاندار فتح کے ساتھ آغاز کیا۔ چٹان فٹبال کلب اور خان فٹبال کلب 90 موڑ کے مابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا تاہم چٹان کلب نے خان کلب کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میچ ایک کے مقابلے میں 4 گول سے جیت لیا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی شیخ اظہر او عبد الجبار گجر تھے۔

