لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ایس ڈی ای او پیرا فورس ام حبیبہ قریشی کی نگرانی میں لدھانہ اور دھوری اڈا میں تجاوزات ہٹائی گئی۔ کارروائی کے دوران دوکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان اندر رکھوایا گیا، تاکہ عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ام حبیبیہ قریشی نے کہاکہ عوامی سہولت اولین ترجیح ہےوزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تمام بازاروں اور گلیوں کو صاف، منظم اور تجاوزات سے پاک رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی صفائی اور تجاوزات کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

