ملتان (لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں سموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں اس سلسلے میں ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے جبکہ یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ضلع کے اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہیوی ٹریفک کو ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ اینٹوں کے بھٹے، فرننس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔ضلع میں ریسٹورنٹس صرف 4 بجے تک کھلے رہینگے۔ریسٹورنٹس کو 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی،سموگ کے پیش نظر ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ 8 بجے کے بعد تمام ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے،حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا۔تاہمفارمیسز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی، تندور کو استثنیٰ ہوگا۔