لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ 10 ویں تھل جیپ ریلی کے انتظامات شروع کردیے گئے ۔ضلع لیہ میں 6 نومبر سے 9 نومبرتک تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ منعقدکیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے رکھ خیرے والا تحصیل چوبارہ میں میگاایونٹ کے لیے پنڈال سجانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے یہ ہدایات تھل جیپ ریلی و لیہ تھل میلہ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں اے ڈی سیزمحمد شاہد ملک،محمد شبیر احمد، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان،محبوب اقبال ہنجرا،ارشدندیم، ایکسین ہائی وے طاہرعزیز،ایکسین بلڈنگ میاں سجاد، ڈی ڈی کالجز ذوالفقار حیدری، ڈی ڈی سوشل ویلفئیرصائمہ سیماب، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمداسحاق، سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد ریاض،ڈی ایس او امتیاز احمد بھٹی ،ڈی ای او تعلیم گل شیر،سی او ضلع کونسل محمدفیصل، اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرز راؤ کاشف حمید اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں جس میں مرد و خواتین اور بچوں کے لئے سہولیات اور تفریح کے یکساں مواقع ہوں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ہدایت کی کہ لیہ تھل میلہ کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بہتر انتظاما ت کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ تھل جیپ ریلی ایک بین الاقوامی شہرت کا حامل ایونٹ بن چکا ہے جس میں ضلع لیہ کی ثقافت جداگانہ انداز میں اجاگر ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ہمہ قسمی تفریح طبع کے مواقع کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنے تئیں بہترین پروگرام تشکیل دیں ۔عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لئےفری ٹرانسپورٹ کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سٹالز خوبصورت اور ہم آہنگ طریقے سے لگائے جائیں اور موذوں فوڈ سٹریٹ کا بندوبست کیا جائے تاکہ عوام کو سستی، من پسند، تازہ اور معیاری اشیاء خوردونوش میسر ہوں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیکورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں لیہ تھل میلہ کے لئےاے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ کوکو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ۔ اجلاس میں ہارس اینڈ کیٹل شو، کبڈی، رسہ کشی، دیسی کشتیوں، والی بال، سٹیج پرفارمینس، نیزہ بازی، آتش بازی اور میوزیکل نائٹ کے پروگراموں پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔

