لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) پولیو کے خاتمے کی قومی مہم جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے مہم کے تیسرے دن پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ کے لئے فیلڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس دوران ہیرا اڈا اور نواحی علاقوں میں میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں اور ہر بچے کو پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائے جائیں تاکہ کوئی بچہ پولیو مرض کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ، ٹرانزٹ پوائنٹ کے علاوہ گھر گھر پہنچ کر پولیو ویکسین کے قطرے پلا رہی ہیں۔

