layyah
جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کسان دوست اقدام، سپر سیڈر مشینوں کی قرعہ اندازی مکمل ، پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت 60 فیصد سبسڈی، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے میں مددگار منصوبہ، اے ڈی سی آر محمد شاہد

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 15, 2025
in زراعت, لیہ
0
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کسان دوست اقدام، سپر سیڈر مشینوں کی قرعہ اندازی مکمل ، پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت 60 فیصد سبسڈی، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے میں مددگار منصوبہ، اے ڈی سی آر محمد شاہد

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ایک اور احسن اقدام۔ پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت سپر سیڈر/پاک سیڈر مشینوں کی قرعہ انداز ی کردی گئی ۔ سپر سیڈرکی خریداری پرحکومت پنجاب 60 فی صد سبسڈی دے گی۔ سپر سیڈرکے استعمال سے سموگ میں خاتمہ ہوسکے گا۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں محکمہ زرعی انجینرنگ کی جانب سے قرعہ اندازی کی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ کنوینر ڈسٹرکٹ الاٹمنٹ کمیٹی محمدشاہدنے پرچی اٹھاکر قرعہ اندازی کی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرزرعی انجنیئرنگ لیہ شیخ شعیب ظہیر،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت عاشق حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزرعی انجنیئرنگ لیہ ڈاکٹرغلام مرتضی بھٹی ،سپروائزر راجہ عقیل،محمدیوسف بھٹی ودیگر موجودتھے۔قرعہ میں 130افراد نے حصہ لیاتھا جس میں ضلع کے کوٹہ کے مطابق 2 افراد منتخب ہوئے ۔اس موقع پراے ڈی سی آر محمدشاہدنے کہاکہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود اور پائیدار زراعت کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ اقدام کسانوں کے لیے ایک انقلابی اور ریلیف پر مبنی منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر سیڈر کے استعمال سے فصلوں کی بہتر بوائی ممکن ہوگی زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی بالخصوص سموگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ سپر سیڈرکی خریداری پرحکومت پنجاب 60 فی صد سبسڈی دے گی جس سے وہ جدید زرعی مشینری استعمال کر سکیں گے۔ محمد شاہد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بہترین انیشی ایٹو زرعی شعبہ کی ترقی اور ماحولیاتی بہتری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پرقرعہ انداز میں حصہ لینے والے کاشتکار بھی موجودتھے۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

تھانہ چوبارہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،منشیات فروش ملزم رستم علی گرفتار 1کلو سے زائد چرس برآمد

Next Post

پولیو کے خاتمے کی قومی مہم جاری، اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر کا فیلڈ دورہ ،ہیرا اڈا و نواحی علاقوں میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ، والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل، کوئی بچہ پولیو سے محروم نہ رہے، اے ڈی سی جی

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026
لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

ستمبر 18, 2026
فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

ستمبر 17, 2026
کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

ستمبر 16, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024