لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ چوبارہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،ایس ایچ او تھانہ چوبارہ شیخ محمد صادق کی زیر نگرانی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ،منشیات فروش ملزم رستم علی سے 1115گرام چرس برآمد ہوئی ،منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا سب انسپکٹر شکیل احمد نے معہ پولیس ٹیم کاروائی عمل میں لائی ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چوبارہ شیخ محمد صادق کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ، منشیات فروشوں کی سر کوبی کا عزم کر رکھا ہے ۔

