لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کےویژ ن منشیا ت سے پاک معاشرہ کی تکمیل کےلئے لیہ پولیس کی منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،ایس ایچ او محمد ندیم کی سربراہی میں تھانہ چوک اعظم پولیس کے اے ایس آئی زاہد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ناصر اقبال کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ،ایک اورکاروائی کے دوران سب انسپکٹر محمد نعیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لا کر ملزم مدثر عبا س کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ راؤند برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

