layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

تحصیل ہیڈ کوارٹر نواز شریف ہسپتال لیہ میں مالی بے ضابطگیاں، ایم ایس کو وارننگ، دو افسران کی خدمات سرنڈرٹھیکیدار سے گفٹ لینے کے الزام پر محکمہ صحت پنجاب کی کارروائی، انکوائری رپورٹ میں مالی و انتظامی خلاف ورزیوں کی نشاندہی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 14, 2025
in لیہ
0


لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) تحصیل ہیڈ کوارٹر میاں نواز شریف ہسپتال لیہ میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات پر محکمہ صحت پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے ایم ایس کو وارننگ جاری کر دی جبکہ دو افسران کی خدمات سرنڈر کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے ٹھیکیدار محمد آصف نے سیکرٹری صحت پنجاب کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ 9 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی میں تاخیر پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے موبائل فون پر مختلف اوقات میں 50 ہزار روپے ٹرانسفر کیے گئے۔ شکایت پر سیکرٹری صحت پنجاب نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بہاولپور کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی۔انکوائری آفیسر نے ایم ایس، پروکیورمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر کو طلب کیا، تاہم درخواست دہندہ دو بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہوا۔ انکوائری مکمل ہونے پر رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے مالیاتی اور انتظامی ضوابط کو نظرانداز کیا اور پرچیز پراسس قانونی تقاضے پورے کیے بغیر مکمل کیا گیا، جس سے نگرانی کے عمل میں شدید فقدان ظاہر ہوتا ہے۔رپورٹ کی بنیاد پر محکمہ صحت پنجاب نے ایم ایس کو ریٹائرمنٹ کے قریب ہونے کے باعث وارننگ جاری کی، جب کہ پروکیورمنٹ آفیسر محمد اویس اور اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر محمد باسط کی خدمات سرنڈر کر دی گئیں۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کو فرائض سے تجاوز کی اجازت نہیں، شکایات کی صورت میں قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے، لہٰذا تمام افسران اور عملہ احساسِ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

تھیلیسیمیا یونٹ میں بیڈز کی تعداد 5 سے بڑھا کر 13 کر دی گئی

Next Post

تھانہ چوک اعظم کی کاروائی ،منشیات فروش ،اسلحہ ناجائز کے ملزمان گرفتار

Next Post
تھانہ چوک اعظم کی کاروائی ،منشیات فروش ،اسلحہ ناجائز کے ملزمان گرفتار

تھانہ چوک اعظم کی کاروائی ،منشیات فروش ،اسلحہ ناجائز کے ملزمان گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024