لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)محکمہ تعلیم کے زیراہتمام استاد یامین راول بلوچ کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں چیف ایگزیکٹوآفیسرتعلیم ڈاکٹرعبدالقیوم،ڈی ای اوگل شیر، ،ڈپٹی ڈی ای او زمحمدبلال،ڈاکٹرشہبازبلوچ، ہیڈماسٹرخلیل احمد،سینئرہیڈمسٹریس شاہینہ فریدملغانی،اے ای اوز وسیم عالم،ایاز ملغانی،ڈاکٹرحمیدالفت ملغانی،امین سہیل ملغانی ودیگرموجودتھے۔سی ای او تعلیم ڈاکٹرعبدالقیوم نے یامین راول بلوچ کی خدمات کاشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنتی قابل اور فرض شناس اہلکار اداروں کے مورال کو بلندرکھنے میں نمایاںکردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ قوم کے معمار اور مستقبل کے معماروں کے رہنما ہیں ان کی دیانت، محنت اور علم دوستی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ محکمہ تعلیم ایسے باصلاحیت اور مخلص اساتذہ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دیگرشرکاء نے ان کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے استاد یامین راول بلوچ کو پھولوں کے گلدستے اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔سی ای او تعلیم ڈاکٹرعبدالقیوم دیگر نے پر ریٹائر ہونے والے استاد یامین راول بلوچ کوگھرتک الوداع کیا۔

