لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے ۔ ایس ڈی ای او پیرا فورس فہد نورکی زیرنگرانی ریلوئے پھاٹک اور بائی پاس روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیااس موقع پرتھڑے،روکاوٹوں ہٹایاگیا۔کارروائی کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تھڑے، رکاؤٹیں اور عارضی ڈھانچے ہٹا دیے گئے۔اس موقع پر ایس ڈی ای او پیرا فورس فہد نور نے کہا کہ تجاوزات شہری سہولیات میں بڑی رکاوٹ ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن صاف ستھرا اور خوبصورت پنجاب ہے اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات سے اجتناب کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کی سڑکیں کشادہ، آمدورفت آسان اور ماحول خوشگوار بنایا جا سکے۔

