لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا علم و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں اہلیان لیہ کے لئے انمول تحفہ ۔ میونسپل پبلک لائبریری لیہ میں پنجاب کا دوسرا پاک ٹی ہاؤس لیہ قائم کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے پاک ٹی ہاؤس لیہ کا افتتاح کیا۔تقریب میں پاک ٹی ہاؤس کے صدر پروفیسر گل عباس اعوان ،جنرل سیکرٹری و فوکل پرسن محمد صابرعطاء، سماجی شخصیت یاسر عرفات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران ،سابق پرنسپلز ڈاکٹر ظفر عالم ظفری، ڈاکٹر مزمل حسین، ڈاکٹر حمید الفت ملغانی، پرنسپل ڈی پی ایس اکرم جاوید،صدر انجمن تاجران اظہرہانس،سپورٹس آفیسر امتیاز بھٹی ،پروفیسر فرحان یاسر چاند ،پروفیسر صبیحہ ہاشمی،پروفیسر شیخ مقبول الہی، ڈی ایف او فضل الرحمان ،رینج فاریسٹ آفیسر امجد ندیم رونگھہ،پرنسپل ڈی پی ایس محمداکرم جاوید، ندیم بلوچ ، محمدعمرشاکر،نعیم افغانی،ملک رب نوازڈنہار،محمداقبال دانش،سلیم اختر جونی ،یاسین بھٹی ،صوفی صدیق طاہر، میڈیا نمائندگان موجودتھے

۔تقریب میں مقامی ادیب و شعراءشاکرکاشف،ضیاءانجان سرائیکی،ڈاکٹر حمیدالفت ملغانی،مہرنویدگل،پرویزمنیر،شمشا د سرائی،تنویرجامی نے کلام جبکہ راول بلوچ نے نغمہ پیش کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے کہاکہ تعمیری سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے ٹی ہاؤس کلیدی کردار ادا کرے گا ذہنوں کو تروتازہ رکھنے اور علم کی ترویج علم خانوں سے ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ چوک اعظم اور دیگر تحصیلوں میں بھی ٹی ہاؤس قائم کریں گے پاک ٹی ہاؤس لیہ علم و ادب کا گہوارہ بنے گا۔ صدر پاک ٹی ہاؤس ڈاکٹر گل عباس اعوان نے کہاکہ پاک ٹی ہاؤس کے قیام پر دلی مسرت ہوئی اہلیان لیہ ڈپٹی کمشنر کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پرنسپل ڈی پی ایس اکرم جاویدنے کہاکہ علم و ادب کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ پاک ٹی ہاؤس لیہ اہلیان شہر کے لئے بہترین تحفہ ہے۔ ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے کہاکہ ضلع میں ٹی ہاؤس کا قیام خوش آئند امر ہے اہل علم و ادب ٹی ہاؤس سے معاشرے کی سمت کے تعین میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر مہر کامران تھند نے تاریخ لیہ، ڈاکٹر ظفر عالم ظفری اور پرویز منیر نے اپنی تصانیف پاک ٹی ہاؤس کے لئے ڈپٹی کمشنر کو پیش کیں۔ تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض صابر عطاءنے انجام دئے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے میونسپل پبلک لائبریری میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔