لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق گراڈ روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ اور ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تیسرے آل ڈسٹرکٹ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں آج سیمی فائنل میچ میں مراد فٹبال کلب 84 اور آزاد فٹبال کلب کے مابین سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جو مقررہ وقت میں مراد فٹبال کلب نے ایک گول سے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی شیخ ابرار، شیخ سدیس، شیخ ذکاءاللہ تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹورنامنٹ واجد لکی، میچ منتظمین اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

