لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)یونیورسٹی آف لیہ میں جینڈر بیسڈ وائلنس کے خلاف آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر اور پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ انجم نے کی۔یونیورسٹی آف لیہ میں 16 روزہ جینڈر بیسڈ وائلنس کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کے پہلے دن آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر ، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ انجم نے کی،ریلی میں پروفیسر ڈاکٹر اظہر ، پروفیسر ڈاکٹر امبرین شاہجہان واندر نے بھی شرکت کی۔ریلی شرکا نے جینڈر بیسڈ وائلنس کے خاتمے کے حوالے سے نعرے لگائے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر اور پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ انجم کا کہنا تھا کہ صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، میرٹ کی بنیاد پر میل ، فی میل سٹوڈنٹس کا یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔یونیورسٹی آف لیہ میں فی میل کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ریلی شرکا نے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ صنفی تشدد کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ طالبہ ایمبیسڈر بشری محمود کا کہنا تھا کہ جینڈر بیسڈ وائلنس کے خلاف 16 روزہ مہم کے دوران سٹوڈنٹس کو آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رہے گا، روزانہ کی بنیاد پر مخلتف سرگرمیوں کے ذریعے جینڈر بیسڈ وائلنس کی آگاہی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

